1 اکتوبر، 2018، 8:39 PM

لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا بھر پور جواب دیا جائے گا، مودی

لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا بھر پور جواب دیا جائے گا، مودی

ہندوستانی وزیراعظم نریندرا مودی نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا بھر پور جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندرا مودی نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا بھر پور جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ میں عوام سے اپنا ماہانہ روایتی خطاب میں مودی نے کہا کہ اگر پاکستان نے کوئی اشتعال انگیزی کی جس سے امن کو خطرہ لاحق ہوا تو ایسے اقدام پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ نریندرا مودی نے کہا کہ ہمارے سپاہی کسی قسم کی اشتعال انگیزی کا پورا پورا جواب دینا جانتے ہیں اور خطے میں امن کو تباہ کرنے کی کوشش کرنے والوں کو لائن آف کنٹرول پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔ نریندرا مودی کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان امن پر یقین رکھتا ہے اور امن کے قیام کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لائیں گے لیکن اپنے ملک کی سلامتی اور عزت کا سودا نہیں کریں گے، سب سے مقدم ملک کا وقار ہے۔

News ID 1884435

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha